رائے پور ۔ چیف منسٹر چھتیس گڑھ بھوپیش باگھیل نے آج مرکز سے کہا کہ ریاست کیلئے سی آر پی ایف کی مزید سات بٹالین روانہ کی جائیں۔ یہ کمپنیاں ریاست کو 2018 میں ہی الاٹ کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نکسلائیٹس کے خلاف یہ کمپنیاں ضروری ہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ چیف منسٹر باگھیل نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے خواہش کی ہے کہ ریاست کو سی آر پی ایف کمپنیاں فوری روانہ کی جائیں۔