نئی دہلی؍کیمپ آفس رائے پور: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کل یعنی 20 جنوری کو چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے لیے اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر وشنو دیو سائی، چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر رمن سنگھ، چھتیس گڑھ حکومت کے وزراء، چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کے اراکین ، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اور کئی دیگر معززین اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اراکین 20 اور 21 جنوری 2024 کو منعقد ہونے والے اس دو روزہ اورینٹیشن پروگرام میں شرکت کریں گے ۔پروگرام کے دوران نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر منسکھ ایل۔ منڈاویہ، اراکین اسمبلی اور متعلقہ موضوع کے ماہرین قانون سازی کی اہمیت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ان موضوعات میں بجٹ کے عمل اور پارلیمنٹ/مقننہ میں مالیاتی کام، ‘پارلیمانی استحقاق اور طرز عمل’، وقفہ سوالات، مختصر بحث، تحریک التواء، توجہ دلاو تحریک ، فوری عوامی اہمیت کی حامل اطلاعات کی اہمیت اور استعمال اور ‘کمیٹیوں کا کردار اور طریقہ کار سے متعلق موضوعات ‘ شامل ہیں۔