٭ دہلی کی تہاڑ جیل میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، جہاں گینگسٹر چھوٹا راجن قید ہے۔ یہ اقدام ایسی اطلاعات کے پیش نظر کیا گیا کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا مددگار چھوٹا شکیل جیل کے اندرون راجن کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راجن کے تین باورچیوں کو تبدیل کردیا گیا اور جیل کے اندر راجن اور دیگر کے درمیان کم از کم 10 میٹر کا فاصلہ سختی سے قائم رکھا جارہا ہے۔