چھوٹی صنعتوں کے بقائے ادا کردینے ریاستوں سے اپیل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج ریاستوں کے وزرائے اعلی سے چھوٹی صنعتوں کے بقایہ جات ادائیگی کی ہدایت دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کی تعریف (تشریح) تبدیل کرنے ، سرمایہ فراہم کرنے اور چمپئن پورٹل سے معیشت کو یقینی طور پر رفتار ملے گی۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کرناٹک میں فکی یونٹ سے خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے مندی کی شکار معیشت کو حکومت کے اقتصادی اقدامات سے یقینی طور پر رفتار ملے گی۔ حکومت نے چھوٹی صنعتوں کی تعریف میں تبدیلی کردی ہے جس سے ان کا دائرۂ کار بڑھ گیا ہے ۔ چھوٹی صنعتوں کو سرمایہ فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن پورٹل سے ایسی صنعتوں کی مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو چھوٹے تاجروں کے بقایہ جات کی ادائیگی کرنے کے لئے ہدایت دینی چاہئے ۔ اس سے چھوٹی صنعتوں کو سرمایہ ملے گا۔ انہوں نے منفی سوچ اور مایوسی سے باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعتوں کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ 20لاکھ کروڑ روپے کے ریلیف پیکیج میں چھوٹی صنعتوں کیلئے تین لاکھ کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس میں سے ایک کروڑ 20 ہزار روپے چھوٹی صنعتوں کو جاری کردیئے گئے ہیں۔
افغانستان سے 1000کروڑ کی منشیات ضبط، دو گرفتار
ممبئی : افغانستان سے لائی جا رہی 1000 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کر کے دو افراد کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ ہفتہ کی رات دیر گئے کسٹمز اینڈ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس نے مشترکہ کارروائی نوی ممبئی میں کی ہے۔ یہ منشیات افغانستان سے ایران کے راستے اسمگل کی گئی تھی۔ 191کیلو ہیروئن کو لانے کیلئے اسمگلروں نے پلاسٹک کے تھیلوں میں منشیات کو چھپا یاتھا اور بانس کی طرح نظر آنے کیلئے اُن پر پینٹ کیا تھا اور اسے آیورویدک دوائیں بتایا تھا۔