حیدرآباد7جولائی(آئی اے این ایس) تلنگانہ کے وزیر صنعت و آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن پر زور دیا ہے کہ وہ تلنگانہ میں چھوٹی اور متوسط صنعتوں کے شعبہ کی مدد کریں جو کورونا وباء کے اثرات کے باعث مشکل حالات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور ریاست میں کورونا کیسیس میں تیزی سے کمی کے باعث چوتھے سہ ماہی میں معیشت کی کچھ حد تک بحالی کا امکان ہے لہذا چھوٹے اور متوسط صنعتوں کو مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
