نئی دہلی : مرکزی وزیر برائے زراعت نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کو چھوٹے کسانوں کو ٹکنالوجی اور مشینری فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں محدود زمین کے باوجود اناج کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری ( سی آئی آئی) اور ٹریکٹر اینڈ میکنائزیشن ایسوسی ایشن ( ٹی ایم اے ) کے ذریعہ فارم مشینری ٹکنالوجی کے موضوع پر منعقدہ سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر تومر نے کہا کہ ملک میں تقریباً 85 فیصد چھوٹے کسان ہیں، جنہیں ٹکنالوجی-مشینری کا فائدہ ملنا چاہئے ۔ سال 2014-15 سے 2022-23 تک ریاستوں کو 6120.85 کروڑ روپے کی رقم تربیت، جانچ، سی ایچ سی ایس کے قیام، ہائی ٹیک ہبس، فارم مشینری بینکس ( ایف ایم بی ایس ) جیسی مختلف سرگرمیوں کے لئے جاری کی گئی ہے ۔ زرعی میکانائزیشن ( ایس ایم اے ایم ) 15.24 لاکھ فارم مشینری اور آلات سبسڈی پر تقسیم کیے گئے ہیں جن میں ٹریکٹر، پاور ٹِلر اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے خودکار مشینری شامل ہیں۔