نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ملک کے باشندوں کو چھٹ تیوہار کی مبارکبادی دی اور کہا کہ یہ تیوہار عوام کو صفائی، بھائی چارے اور شائستگی کا پیغام دیتا ہے ۔ سونیا گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا،‘ سورج کی پوجا دنیا کی کئی قدیم تہذیبوں میں مختلف شکل میں رہی ہے اور ہندوستان میں سوریہ دیو کی پوجا کی روایت قدیم زمانے سے چلی آ رہی ہے ۔ انہوں نے کورونا کے وقت ہو رہی چھٹ پوجا کے تمام ورت رکھنے والوں اور ان کے اہل خانہ سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے انھیں مبارکباد اور ڈھیر ساری نیک خواہشات پیش کیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ایک ایسا ورت۔پوجن جو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب دونوں کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ چھٹ تیوہار کی سبھی کو دلی مبارکباد۔ پرینکا نے کہاکہ عوامی عقیدت کا عظیم تیوہار چھٹ پوجا کی آپ سبھی کو دلی مبارکباد۔ چھٹی مَیَّا سب کا بھلا کریں۔