چہل کی بولنگ نے میچ کا رخ بدل دیا:کوہلی

   

دوبئی ۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے حیدرآباد کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے اپنی شاندار کارکردگی سے میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں موڑنے پر اہم کردار ادا کیا ۔اپنے پہلے میچ میں بنگلور نے چہل کے 18 رنز کے عوض تین وکٹ اور نودیپ سینی کے 25 رن پر دو اور شیوم دوبے کے 15 رن پر دو وکٹ کی بدولت حیدرآباد کو 10 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 13 کا شاندار آغاز کیا۔وراٹ نے کہا کہ یہ واقعی خوشگوار ہے ۔