حیدرآباد۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ چیتنیہ پوری میں اتوار کی صبح ایک نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق 24 سالہ منوج اپنی گاڑی پر جارہا تھا کہ نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔ چاقو کا وار اتنا شدید تھا کہ منوج کی واقعہ پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی چیتنیہ پوری پولیس نے مقام پہنچ کر مقام کا معائنہ کیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ نامعلوم قاتل کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ شہر میں آئے دن قتل کی وارداتوں سے عوام میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور پولیس کے لئے چیالنج بنا ہوا ہے۔ پولیس جرائم پر قابو پانے کے اقدامات کے طور پر عوام کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دے رہی ہے۔ دوسری جانب جرائم پیشہ افراد روڈی شیٹرس بلاخوف اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وقفہ وقفہ سے قتل کی واردات سے عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے اور پولیس کے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔ پولیس قتل کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے روڈی شیٹرس کو کونسلنگ کرے گی یا ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ پولیس کو پٹرولنگ میں اضافہ کرتے ہوئے رات کے اوقات سڑکوں پر گھومنے والے یا پھر ایک جگہ جمع ہوکر اور ہوٹلوں میں وقت گذاری کرنے والوں پر سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر سخت نظر رکھے خاص کر رات میں گھر سے باہر جانے پر ان کی مکمل جانکاری لیں۔ ش