نئی دہلی۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کی وبا کے درمیان کھیلوں کی ہندوستان میں واپسی11 جولائی کو دہلی گولف کلب میں ہندوستان کے نامور پروفیشنل گولفر شبھنکر شرما اورگگن جیت بھلر کے ساتھ چیریٹی گولف میچ سے شروع ہوگی۔ اس میں سابق کرکٹرزکپل دیو اور مرلی کارتک بھی شرکت کریں گے ۔ملک کا پہلا اور واحد کوویڈ19 چیریٹی گولف میچ کا مقصد میجک بس کے کوویڈ 19 امدادی کاموں کے لئے فنڈ جمع کرنا ہے ۔ اس تقریب کی حمایت ہندوستان کی سرکردہ این جی اوز میں سے ایک میجک بس نے کی ہے ۔ چمپئنز فار کاز چیریٹی گولف میچ دہلی گولف کلب میں کھیلا جائے گا اور مقابلہ18 ہول فارمیٹ میں ہوگا۔ گگن جیت بھلر کے ساتھ مل کر سابق کرکٹر مرلی کارتک اور2018 کے ایشین ٹورآرڈر آف میرٹ کے فاتح کے ساتھ ٹیم بنائیں گے ۔
