میدک۔ ضلع پریشد میدک کے چیف ایگزیکیٹو آفیسرمحترمہ لکشمی بائی کی 31 ڈسمبر کو وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوشی کے سلسلہ میں ٹاؤن کے مایا گارڈنس میں ضلع پریشد کی جانب سے لکشمی بائی کے اعزاز میں ایک وداعی و تہنیتی تقریب کا صدر نشین ضلع پریشد محترمہ ہیما لتا گوڑ کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس پر اثر تقریب میں ضلع انچارج کلکٹر میدک وینکٹ رام ریڈی، ضلع پریشد وائس چیرپرسن محترمہ لاوانیا ریڈی نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ صدرنشین ضلع پریشد ہیما لتا گوڑ نے کہا کہ سبکدوش سی ای او محترمہ لکشمی بائی ایک حرکیاتی اور سادگی پسند عہدیدار تھیں ۔ ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی نے کہا کہ لکشمی بائی نے کبھی بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت نہیں برتی، اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی کی۔ دیگر عہدیداروں نے اپنے خطاب میں لکشمی بائی کی خدمات کی خوب ستائش کی۔ سبکدوش عہدیدار لکشمی بائی کی اس موقع پر سبھی شرکاء نے کثرت سے گلپوشی و شال پوشی کی اور مومنٹوز و گلدستے پیش کئے۔ میدک سے تعلق رکھنے والے ارکان ضلع پریشد ، ضلع کے منڈلوں کے صدرنشین ، آر ڈی او میدک سائی رام، ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر راجی ریڈی، سپرنٹنڈنٹ ضلع پریشد جملا نائیک، کارپوریشن ڈسٹرکٹ آفیسر جئے راج، ڈسٹرکٹ رورل ڈیولپمنٹ آفیسر سرینواس، ایم پی ڈی او حویلی گھن پور سائی بابا، ایم پی ڈی او میدک رام بابو کے علاوہ دیگر عہدیدار شریک تھے۔
