چیف جسٹس چندر چوڑ کی 10 نومبر کو سبکدوش

   

نئی دہلی : چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ 8 نومبر کو حتمی فیصلہ سنائیں گے۔ سی جے آئی چندر چوڑ چندر چوڑ 10 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ سی جے آئی کے طور پر ان کی مدت کار دو سال ہے۔ چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے قبل کئی اہم فیصلے سنائیں گے جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی درجہ برقرار رکھا جائے یا نہیں بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں، سی جے آئی کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے تمام فریقوں سے جرح کرنے کے بعد فروری میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔آئینی بنچ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 30 کے تحت اس کی اقلیتی حیثیت برقرار رکھی جائے یا نہیں۔یہ شق مذہبی اور لسانی اقلیتوں کو اپنی پسند کے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور ان کا انتظام کرنے کا حق دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت آسام میں این آر سی کو لے کر بھی اپنا فیصلہ سنانے جا رہی ہے۔ شہریت قانون 1955 کی دفعہ 6اے کو چیلنج کیا گیا ہے۔مقررہ تاریخ سے پہلے آسام میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کے مختلف گروہوں کی شہریت کی حیثیت سے متعلق ہے۔ سی جے آئی کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے اس سلسلے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔