چیف جسٹس آف انڈیا کو بی جے پی رکن اسمبلی کا مکتوب
حیدرآباد۔14۔ مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار کے خلاف داخل کردہ رٹ در خواست کی فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔ مرکزی حکومت نے 2017 ء میں سومیش کمار کے خلاف رٹ داخل کی تھی لیکن اس کی سماعت روک دی گئی ہے۔ اس معاملہ کی جانچ کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا کو مداخلت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ رٹ درخواست کو چیف جسٹس ہائی کورٹ کے بنچ تک پہنچنے میں رکاوٹ کے لئے ذمہ دار کا پتہ چلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قواعد کے مطابق آئی ایس ایس عہدیداروں کو اپنی الاٹ کردہ ریاست میں کام کرنا چاہئے لیکن سومیش کمار کو آندھراپردیش الاٹ کیا گیا لیکن وہ تلنگانہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ رگھونندن راؤ نے بے قاعدگیوں میں ملوث چیف سکریٹری کے خلاف کارروائی کی اپیل کی۔ر