حیدرآباد۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج میگھا انجینئرنگ انفراسٹرکچر لمیٹیڈ کمپنی جیڈی میٹلہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آکسیجن پلانٹ مینو فیکچرنگ یونٹ PSA کا معائنہ کیا۔ کمپنی کے نمائندوں نے چیف سکریٹری کو کمپنی کی مختلف سرگرمیوں سے واقف کرایا۔ پرنسپل سکریٹری انڈسٹریز جیش رنجن، منیجنگ ڈائرکٹر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن نرسمہا ریڈی، اسپیشل سکریٹری رونالڈ راس، میگھا انجینئرنگ انفراسٹرکچر کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر پی وی کرشنا ریڈی اور ڈائرکٹر سرینواس ریڈی اس موقع پر موجود تھے۔