حیدرآباد: چیف سکریٹری سومیش کمار نے بتایا کہ دھرانی ویب سائیٹ کا ابھی تک پانچ لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد نے مشاہدہ کیا ہے۔ 2622 رجسٹریشن انجام دیئے گئے جس کے تحت 7.77 کروڑ روپئے ادا کئے گئے ۔ 5971 سلاٹ بکنگ کی گئی اور 6239 افراد نے رقم ادا کی ہے ۔ چیف سکریٹری نے دھرانی کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے ویب سائیٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ تکنیکی مسائل کی یکسوئی کیلئے کنٹرول روم میں 100 رکنی عملہ کام کر رہا ہے ۔ چیف سکریٹری کے ہمراہ آئی جی اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن شیشادری اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ قبل ازیں چیف سکریٹری نے ضلع کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کرتے ہوئے دھرانی پورٹل کی کارکردگی کو شفاف بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کسی بھی کوتاہی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔