وزیر صحت ہریش راؤ نے انتظامات کا جائزہ لیا، جلسہ عام بھی منعقد ہوگا
حیدرآباد۔ 7 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر 14 جون کو نمس ہاسپٹل کی توسیع اور نئے سوپر اسپشالیٹی عمارت کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 1571 کروڑ روپے کے مصارف سے نئی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ مزید 2000 اضافی بیڈس دستیاب ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر چیف منسٹر ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے نمس ہاسپٹل پہنچ کر سنگ بنیاد اور جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ جلسہ عام میں 5 ہزار عوام کی شرکت یقینی ہے۔ جلسہ عام میں حصہ لینے والے عوام کے لے طعام اور پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔ ہریش راؤ کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں کلکٹر حیدرآباد اکشے کمار، محکمہ عمارت و شوارع کے عہدیدار، پولیس، محکمہ صحت کے علاوہ دوسرے محکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے۔ ہریش راؤ نے ٹریفک پولیس کو مشورہ دیا کہ وہ چیف منسٹر کے پروگرام اور جلسہ عام کے پیش نظر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کریں۔ نمس ہاسپٹل کے توسیعی کاموں کے پیش نظر یہاں موجود ایک سرکاری اسکول کو فی الحال کمیونٹی ہال میں منتقل کیا گیا ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو اس کا خاص خیال رکھا جائے۔ نمس ہاسپٹل کی اراضی میں سرکاری اسکول کی تعمیر کے لئے ایرہ منزل کے پاس مور سوپر مارکٹ کے روبرو ایک ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے۔ ن