چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو سائنانہوال کی مبارکباد پر تنقیدیں

   

مشہور بیاڈ منٹین کھلاڑی سرکاری شٹلر ، راشٹریہ لوک دل قائد جئینت چودھری کا ریمارک
حیدرآباد۔5جولائی (سیاست نیوز) سائنا نہوال کی جانب سے چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو مبارکباد دیئے جانے پر ان کے خلاف راشٹریہ لوک دل کے علاوہ سوشل میڈیا پر تنقیدیں کی جانے لگی ہیں۔ بیاڈمینٹن کھلاڑی سائنا نہوال جو کہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکی ہیں نے اتر پردیش میں ادارۂ جات مقامی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی پر یوگی آدتیہ ناتھ کو مبارکباد پیش کی۔ سائنا نہوال نے اپنے ٹوئیٹر کے ذریعہ یوگی آدتیہ ناتھ کو مبارک باد پیش کی جس پر راشٹریہ لوک دل قائدجئینت چودھری نے ان کے ٹوئیٹ پر جواب دیتے ہوئے انہیں سرکاری شٹلر قرار دیا اس کے بعد سوشل میڈیا پر موجود افراد نے ان پر تنقیدوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ سائنا نہوال جو کہ معروف بیاڈمینٹن کھلاڑی ہیں کی جانب سے اترپردیش چیف منسٹر کو دی جانے والی مبارکباد کو سیاسی فکر رکھنے والوں اور اپوزیشن کی جانب سے عام شہریوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا جا رہاہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظریہ کی تائید کرنے والوں کی جانب سے کہا جار ہاہے کہ جب وہ خود بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکی ہیں تو ان کی جانب سے اترپردیش چیف منسٹر کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیئے جانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ اپوزیشن سیاسی جماعتو ںکی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی پر مسلسل یہ الزام عائد کیا جا تا رہا ہے کہ بی جے پی معروف شخصیات کو اپنی تشہیر کیلئے استعمال کر رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بااثر شخصیات کی جانب سے بی جے پی قائدین اور حکومتوں کی پذیرائی کے ذریعہ عام شہریوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔