چیف منسٹر برقرار رہنے ممتا بنرجی کا ضمنی انتخاب میں کامیابی ہونا ضروری

   

کولکتہ:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اگر وزیر اعلیٰ کی کرسی پر برقرار رہنا ہے تو انھیں بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر ہو رہے ضمنی انتخاب میں جیت کے ذریعہ اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنی ہوگی۔ ان کی جیت بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبریوال کے سامنے آسان معلوم ہو رہی ہے، لیکن کلکتہ ہائی کورٹ نے آج ایک مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کے بعد جو قدم اٹھایا ہے اس نے ممتا بنرجی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر 30 ستمبر کو ہونے جا رہے ضمنی انتخاب کو لے کر داخل کی گئی مفاد عامہ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آئینی بحران کے معاملے پر انتخابی کمیشن سے حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ حلف نامہ 24 گھنٹے کے اندر داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت جمعہ یعنی 24 ستمبر کو ہوگی۔ ممتا بنرجی کو وزیر اعلیٰ عہدہ پر بنے رہنے کے لیے 5 نومبر سے پہلے منتخب ہونا ہوگا۔