جناب محمد فاروق حسین رکن کونسل کی نمائندگی پر منظور ، جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں چیک کی پیشکشی
حیدرآباد۔ 18مارچ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین نے اپنی نمائندگی سے نارائن کھیڑ ‘ محبو ب نگر کے ساکن محمد محبوب کی اہلیہ میمونا بیگم کے آپریشن پر خرچ ہوئے 75ہزار روپئے کی رقم میں سے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعہ 50ہزار روپیوں پر مشتمل مدیر روزنامہ سیاست جناب زاہدعلی خان کے ہاتھوں میمونا بیگم کے شوہر کو پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ نہایت غریب خاندان سے محبو ب علی کا تعلق ہے جو نارائن کھیڑ ‘ محبوب نگر کے ساکن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محبوب علی نے ان سے رجو ع ہو کر آپریشن کی رقم کی ادائیگی پر پریشانی کا اظہار کیا تھا جس پر فاروق حسین نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو جو نہایت رحمدل اور سکیولر لیڈر ہیں سے معاملے کی نمائندگی کی گئی جس پر چیف منسٹر دفتر نے فوری طور پر پچاس ہزار روپئے کی رقم جاری کردی ۔انہوں نے کہاکہ حالانکہ سی ایم او دفتر سے چیک کی اجرائی 10مارچ کو ہی عمل میںآگئی تھی مگر ضابطے کی تکمیل کے سبب کچھ دنوں کی تاخیر ہوگئی ہے۔ فاروق حسین نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے اقدامات اور حکومت تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات کو سارے ملک کے ایک مثال قراردیا او رکہاکہ ملک کی کسی بھی ریاست میںبلاتفریق مذہب ‘ ذات پات عوام کی فلاح وبہبود کو اپنا نصب العین بنانے والے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو ہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ساٹھ ہزار سے کم آمدنی اور سفید راشن کارڈ رکھنے والے تمام لوگوں کی وہ ہر محاذ پر حکومت سے نمائندگی کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بالخصوص علاج ومعالجہ کے لئے جو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے رقم دی جاتی ہے اس کی نمائندگی کے لئے فاروق حسین کے دروازے غریبوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔