چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جوبلی ہلز میں جی ایچ ایم سی پارک کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 پر تعمیر کئے جانے والے جی ایچ ایم سی پارک کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا ۔ حیدرآباد میں مختلف شادی کی تقاریب میں شرکت سے واپسی کے دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پارک کے پاس اپنی گاڑیوں کو روک دیا اور پارک تعمیری کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس اراضی پر کچرے کا ڈھیر تھا اور چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جی ایچ ایم سی عہدیداروں کو پارک کی تعمیر کی ہدایت دی تھی۔ پارک میں مختلف سہولتوں کی فراہمی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ۔ چیف منسٹر نے تعمیری کاموں میں مشغول لیبرس سے بات چیت کی ۔ چیف منسٹر نے مرد و خاتون ورکرس سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا حال دریافت کیا۔ انہوں نے پارک کے تعمیری کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے اچانک دورہ کے پیش نظر جی ایچ ایم سی کے عہدیدار پارک میں دستیاب نہیں تھے۔ مقامی افراد نے پارک کی تعمیر پر خوشنودی کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تعمیری کاموں کی تکمیل سے علاقہ میں عوام کے لئے تفریحی سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔1