حیدرآباد۔21جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی آج دہلی روانگی سے قبل سکندرآباد بونال پوجا میں حصہ لیتے ہوئے مہانکالی مندر کا دورہ کیا اور درشن کرتے ہوئے پوجا کی ۔ بونال تہوار کے پیش نظر جاری خصوصی پوجا کے دوران چیف منسٹر کے ہمراہ انچارج وزیر شہر مسٹر پونم پربھاکر ‘ رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو‘ رکن اسمبلی خیریت آباد ڈی ناگیندر کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین موجود تھے ۔ مہانکالی مندر پہنچنے پر مندر انتظامیہ کے ذمہ داروں نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا خیر مقدم کیا اور چیف منسٹر نے اس موقع پر خصوصی پوجا میں حصہ لیا۔3