بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے معروف اداکار جگدیپ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چوہان نے کہا کہ جگدیپ نے اپنی اداکاری سے ہندوستانی سنیما میں نئے رنگ بھرے۔ انہوں نے ایک کردار ’سورما بھوپالی‘ کو مرکز میں رکھ کر الگ انداز میں پیش کیا جو کافی مقبول ہوا۔ جگدیپ نے ناظرین کو مزاح کے نئے پہلوؤں سے متعارف کروایا۔