حیدرآباد۔ 3 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے قافلے کی گاڑی پر 4,000 روپئے کے چالانات عائد کئے گئے ہیں۔ سوشیل میڈیا پر چیف منسٹر کی گاڑی کو چالانات کی خبر عام ہونے پر تلنگانہ پولیس کی جانب سے ای۔ چالان سسٹم سے فوری طور پر چالانات کی تفصیلات کو ہٹا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کی لینڈ کروزنر جس کا نمبر
TS09K-6666
کو سوریاپیٹ، سائبرآباد اور حیدرآباد میں حد سے زیادہ تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے الزامات کے تحت ہر موقع پر 1,000 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ای۔ چالانات سسٹم دیکھنے پر چیف منسٹر کے قافلے کی گاڑیاں موجود ہیں۔