چیف منسٹر منی پور بیرن سنگھ کی رجیجو سے ملاقات

   

نئی دہلی: منی پور کے وزیر اعلی این بیرن سنگھ نے پیر کو یہاں وزیر قانون اور انصاف کرن رجیجو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے منی پور سمیت شمال مشرقی خطہ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو جی سے آج ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے شمال مشرقی اور منی پور سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلی نے اتوار کو یہاں ایک میٹنگ میں شرکت کی اور ریاست میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی حکومت کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بتایا۔ اپنی دوسری میعاد کے اگلے پانچ برسوں میں سنگھ نے ریاست میں نشہ آور ادویات کے مسئلہ کو ختم کرنے کا عزم کیا۔
خیال رہے کہ ان کی دوسری میعاد اپریل میں شروع ہوئی تھی۔