حیدرآبادیکم اگست (یو این آئی) وائس آف کرسچن یونٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ منی پور کے چیف منسٹر منی پور میں جاری تشدد کی ذمہ داری قبول کرکے مستعفی ہو جائیں۔ یونٹی ارکان نے ایک اجلاس میں کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ منی پور میں 84 دنوں سے بدترین تشدد کے باوجود مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ خواتین کی برہنہ پریڈ سے پوری دنیا سکتہ میں ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے اس پر خبردار کرنے کے بعد حکومتوں نے ردعمل کا اظہار کیا۔ منی پور واقعہ میں 300 سے زیادہ گرجا گھر اور سینکڑوں غریبوں کے مکانات منہدم کیے گئے ۔