چیف منسٹر مہاراشٹرا کو پاکستان کے نمبر سے دھمکی آمیز فون

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ دھمکی پاکستان کے فون نمبر سے موصول ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق جمعہ کے روز صبح یہ دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کی سکیورٹی میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور چیف منسٹر کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کے ساتھ بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایک نامعلوم شخص نے ان کی گاڑی کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی تھی اور یہ پیغام ممبئی پولیس کو ای میل کے ذریعہ بھیجا تھا۔