چیف منسٹر نے راہول گاندھی کا خیرمقدم کیا

   

پی اے سی کے اجلاس میں حکومت کی کارکردگی اور ریاست کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا
حیدرآباد ۔2 ۔ مارچ (سیاست نیوز) قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی ایک روزہ دورہ پر حیدرآباد پہنچے۔ ایرپورٹ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کے علاوہ پارٹی کے دوسرے قائدین بھی ان کا والہانہ خیرمقدم کیا۔ اس کے بعد راہول گاندھی خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ضلع وقار آباد کے اننت گری ہلز پہنچے، جہاں پر وہ کانگریس پولیٹیکل افیرس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جس کی صدارت میناکشی نٹراجن نے کی۔ اس اجلاس میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا کے علاوہ کمیٹی کے ارکان رہنے والے وزراء اور دوسرے قائدین نے بھی شرکت کی۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ راہول گاندھی نے اس اجلاس سے خطاب کیا ۔ پارٹی کو تنظیمی طور پر مضبوط کرنے کے مشورے دیئے اور ساتھ ہی ریاست کی تازہ صورتحال سے بھی واقفیت حاصل کی ۔ چیف منسٹر نے حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور حال ہی میں منعقدہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب ، گرام پنچایت اور بلدیہ کے انتخابات میں کانگریس کی شاندار کارکردگی پر رپورٹ پیش کی ۔ اجلاس کے بعد راہول گاندھی تلنگانہ اور آندھراپردیش کے اضلاع کانگریس صدور کی تربیتی پروگرام شرکت کی۔ تاہم صدر پردیش تلنگانہ کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ نے وزراء کو تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کے بجائے حیدرآباد واپس ہوجانے کی ہدایت دی جس پر راہول گاندھی سے ملاقات اور وقت گزارنے کیلئے پہونچے وزراء حیدرآباد واپس ہوگئے ۔2