چیف منسٹر نے نلگنڈہ ضلع میں ترقیاتی پراجکٹس کا جائزہ لیا

   

وزراء اور عوامی نمائندوں کو کاموں کی نگرانی کی ہدایت، کلکٹریٹ میں جائزہ اجلاس
حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نلگنڈہ ضلع میں ترقیاتی کاموں کی عاجلانہ تکمیل کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ نلگنڈہ کے دورہ کے موقع پر چیف منسٹر نے کلکٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جس میں ضلع کی مختلف ترقیاتی اسکیمات اور پراجکٹس کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مقررہ مدت میں پراجکٹس کی تکمیل پر توجہ دی جائے اور حکومت کی جانب سے فنڈز کی اجرائی میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔ ریاستی وزراء ہریش راؤ، جگدیش ریڈی، سرینواس گوڑ، رکن پارلیمنٹ بی لنگیا یادو، ارکان کونسل پی راجیشور ریڈی، جی سکھیندر ریڈی، ایم کوٹی ریڈی، ارکان اسمبلی کے بھوپال ریڈی، سی ایچ لنگیا، سیدی ریڈی، بھگت، رویندر نائیک، سابق وزیر ایم نرسملو، ضلع کلکٹر پرشانت جیون پاٹل، سپرنٹنڈنٹ پولیس آر راجیشوری اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیف منسٹر نے اجلاس کے بعد نلگنڈہ کے بعض ترقیاتی پراجکٹس کا شخصی طور پر جائزہ لیا۔ انہوں نے معائنہ کے دوران عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کی۔ ضلع کے وزیر جگدیش ریڈی اور سابق صدرنشین قانون ساز کونسل سکھیندر ریڈی نے مختلف پراجکٹس کی پیشرفت سے واقف کرایا۔ چیف منسٹر نے ضلع میں مختلف فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کی نگرانی کرنی چاہیئے۔ر