چیف منسٹر نے گورنرکو اسمبلی سشن سے متعلق واقف کروایا

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن سے ملاقات کرکے اسمبلی کے 7 ستمبر سے شروع ہونے والے مانسون سشن کے تعلق سے واقف کروایا ۔ چیف منسٹر نے آج راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی اور انہیں مانسون اسمبلی اجلاس کے علاوہ ریاست میں کئے جا رہے کورونا معائنوں اور وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے گورنر کو مطلع کیا کہ 7 ستمبر کو مانسون سشن کا آغاز ہوگا اور اس میں کچھ اہم بلوں کو منظوری دی جائیگی اور کچھ اہم فیصلے کئے جائیں گے جن میں ایک نئے ریوینیو ایکٹ کی منظوری بھی شامل ہے ۔ چیف منسٹر نے گورنرکو حکومت کے اس منصوبے سے بھی واقف کروایا کہ اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راو کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کی سفارش کی جائے گی ۔