ترواننتاپورم : کانگریس لیجسلیٹر میتھیو کوزا لنادن نے جمعہ کو چیف منسٹر پی وجین کے خلاف مراعات شکنی کی نوٹس داخل کی کہ انہوں نے منگل کو کانگریس زیرقیادت اپوزیشن کی پیش کردہ تحریک التواء کا جواب دیتے ہوئے کیرالا اسمبلی کو گمراہ کیا ہے ۔ تحریک کی تائید میں میتھیو نے اسمبلی کو بتایا تھا کہ /20 مئی 2020 ء کو چیف منسٹر کی بیٹی وینا کی آئی ٹی فرم کی ویب سائیٹ شخصی بزنس ہے جس کی چیف منسٹر سرپرستی کررہے ہیں ۔