چیف منسٹر چندر شیکھر راو کا آج یادادری مندر کا دورہ

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کل اتوار کو بھونگیر ضلع میں یادادری مندر کا دورہ کرینگے ۔ اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر نے اتوار کو مندر کا دورہ کرنے اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے اس مندر میں ترقیاتی کاموں کا ایک بڑا پراجیکٹ شروع کیا ہے اور اس مندر تک بہتر سڑکوں کی تعمیر ‘ بہتر سہولیات و انفرا اسٹرکچر کی فراہمی کیلئے 2000 کروڑ روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہاں کئی ترقیاتی کام جاری ہیں اور یہ تکمیل کے قریب ہیں۔