چیف منسٹر کرناٹک کے خلاف نئی بغاوت

,

   

Ferty9 Clinic

سوشل میڈیا پر یدی یورپا کے خلاف لکھا گیا مکتوب وائرل
بنگلورو ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا پر تنقید کرتے ہوئے لکھا گیا ایک مکتوب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد بی جے پی کے ترجمان جی مدھوسدھن نے کہاکہ کنڑا میں لکھے گئے اس مکتوب پر کسی کی دستخط نہیں ہے۔ سوشیل میڈیا پر جو مکتوب گشت کروایا گیا ہے۔ یہ بکواس اور فرضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یدی یورپا کے پرائیویٹ سکریٹری سنتوش کے نام سے مکتوب کو تحریر کرکے روانہ کیا گیا۔ چیف منسٹر کے خلاف ایسی کوئی نئی بغاوت نہیں ابھر رہی ہے۔ اس مکتوب میں چیف منسٹر پر الزام عائد کیا کہ وہ اقرباء پروری میں ملوث ہیں۔