12 دن میں 36 جلسوں سے خطاب 9 نومبر کو گجویل اور کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے
حیدرآباد /24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر کی انتخابی مہم کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے ۔ نئے شیڈول کے مطابق 26 اکٹوبر کو چیف منسٹر اچم پیٹ ونپرتی اور منوگوڑ میں بی آر ایس آشیرواد جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ 27 اکٹوبر کو پالیر ، محبوب نگر اور وردھناپیٹ میں جلسوں میں شرکت کریں گے ۔ ماباقی جلسوں کو جوں کا توں برقرار کھا گیا ہے ۔ پہلے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 26 اکٹوبر کو اچم پیٹ ، ناگرکرنول اور منوگوڑ جلسوں سے خطاب کرنے والے تھے ۔ تاہم ناگرکرنول میں جلسہ عام کو ونپرتی منتقل کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ 27 اکٹوبر کو چیف منسٹر پالیر اور اسٹیشن گھن پور کا دورہ کرنے والے تھے ۔ نئے شیڈول میں پالیر ، محبوب آباد اور وردھنا پیٹ میں جلسوں سے خطاب کا پروگرام رکھا گیا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر 29 اکٹوبر کو کوداڑ ، تنگاترتی ، آلیر 30 اکٹوبر کو جوکل ، بانسواڑہ ، نارائن کھیڑ 31 اکٹوبر کو حضور نگر ، مریال گوڑہ ، دیورکنڈہ ، یکم نومبر کو ستوپلی ، الندو ، 2 نومبر کو نرمل ، بالکنڈہ اور دھرماپوری 3 نومبر کو بھینسہ ( مدہول ) آرمور کورٹلہ 5 نومبر کو کتہ گوڑم ، کھمم 6 نومبر کو گدوال ، مکتھل ، نارائن پیٹ 7 نومبر کو چنور ، منتھنی ، پداپلی 8 نومبر کو سرپور ، آصف آباد ، بیلم پلی کے جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ چیف منسٹر کے سی آر اس بارگجویل کے ساتھ کاماریڈی سے مقابلہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ 9 نومبر کو ایک ہی دن دونوں حلقوں سے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کریں گے ۔ پہلے حلقہ گجویل میں پھر دوپہر 2 بجے کاماریڈی میں پرچہ نامزدگی داخل کرینگے ۔ 4 بجے کاماریڈی میں جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ دسہرہ سے قبل چیف منسٹر کے سی آر 7 اسمبلی حلقوں میں خطاب کرچکے ہیں۔ ن