چیف منسٹر کی جانب سے عوام اور کسانوں کیلئے منصوبہ بند اقدامات

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح، ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کا خطاب

نظام آباد ۔ وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے آج بالکنڈہ حلقہ کے مختلف منڈلوں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے ویلپور منڈل کے لکھورہ میں 7کروڑ سے گودام کی تعمیر اور بھیمگل کے سکندرآباد میں 7 کروڑ سے گودام کی تعمیر اور 24 لاکھ روپئے سے اڈیشنل کلاس رومس کا افتتاح اور ایر گٹلا میں کمیونٹی ہال ، ایس سی کمیونٹی ہال اور شادی مبارک چیکس کی تقسیم عمل میں لائی ۔ اس موقع پر منعقدہ جلسوں سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو زرعی شعبہ کے فروغ کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی وجہ سے 4سالوں میں دھان میں کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے اور زائد فصل آرہی ہے ۔ بالکنڈہ حلقہ میں 5 ہزار میٹرک ٹن کا ایک گودام تھا لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے 11 گودام تعمیر کئے جارہے ہیں 60 سالوں میں 5 ہزار میٹرک ٹن کے گودام تعمیر کئے گئے تو 7 سالوں میں 57 ہزار 250 میٹرک ٹن مقدار والے گودامس کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو پر زرعی شعبہ کو لیکر کئی تنقیدیں کی جارہی ہے لیکن چیف منسٹر عوام اور کسانوں کیلئے منصوبہ بند اقدامات کررہے ہیں اور نظروں کے سامنے ترقی ہونے کے باوجود بھی چیف منسٹر پر تنقیدیں کی جارہی ہے ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ کالیشورم پراجیکٹ کے ذریعہ ایس آر ایس پی کے از سر نو تعمیر کی گئی ہے آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کے باعث زیر زمین میں سطح آب میں اضافہ ہوا ہے اور زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے برقی سربراہی کی جارہی ہے ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ 60 سالوں میں جو ترقی نہیں ہوئی 7 سالوں میں یہ ترقی ہوئی ہے ۔ اس موقع پر ٹی آرایس قائدین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔