محبوب نگر /6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بحیثیت چیف منسٹر جیسے ہی ریونت ریڈی کے نام کا اعلان ہوا مستقر محبوب نگر پر زبردست جشن کے مناظر دیکھے گئے ۔ محبوب نگر کے اہم چوراہوں پر کانگریس قائدین اور کارکنوں نے آتشبازی کی اور نعرے لگائے ۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ ریونت ریڈی کا تعلق ضلع محبوب نگر سے ہے ۔ انتخابات سے صرف 2 دن قبل انہوں نے کلاک ٹاور سرکل پر عوام کے بڑے مجمع کو کارنر میٹنگ کے دوران مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آپ کے ضلع کا بیٹا ہوں بڑی سڑکوں اور تنگ گلیوں میں بھی عوام نے جشن منایا ۔ جس میں قابل ذکر سینئیر قائد و نامور ایڈوکیٹ این پی وینکٹیشن ضلع سکریٹری سراج قادری ، ٹاون صدر لکشمن یادو ، ٹاون اقلیتی صدر عظمت ، عیسی عمودی ، ابراہیم قادری اور دیگر موجود تھے ۔