چیف منسٹر کی سالگرہ تقاریب کے ضمن میں مشیرآباد میں خون کا عطیہ کیمپ

   

محمود علی، ایم گوپال اور گوپی ناتھ کی شرکت
حیدرآباد۔/16 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ تقاریب کے سلسلہ میں حلقہ اسمبلی مشیرآباد میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کیمپ کا افتتاح انجام دیا اور کارکنوں کی جانب سے چیف منسٹر کی سالگرہ کے موقع پر مختلف پروگراموں کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ محمود علی نے کہا کہ چیف منسٹر کی سالگرہ تقاریب کے انعقاد کا مقصد عوام کو حکومت کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات سے متعارف کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ملک کے واحد سیکولر قائد ہیں جنہوں نے تمام طبقات کی یکساں ترقی کو یقینی بناتے ہوئے فلاحی اسکیمات کیلئے زائد فنڈز مختص کئے۔ مشیرآباد کے رکن اسمبلی ایم گوپال اور ٹی آر ایس کے ریاستی سکریٹری محمد شریف الدین، ایم جئے سمہا اور دوسروں نے کیمپ کے انعقاد کی نگرانی کی۔ صدر ضلع ٹی آر ایس و رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ اور دیگر قائدین اس موقع پر موجود تھے۔ر