حیدرآباد 21 جولائی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج بارش کی صورتحال کا ایک اجلاس میں جائزہ لیا ۔ چونکہ ریاست میں دھان کی پیداوار میں اضافہ بھی ہوا ہے اس کا بھی اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ریاستی وزراء ٹی ہریش راؤ ‘ جی کملاکر ‘ جی جگدیش ریڈی ‘ سرینواس گوڑ ‘ ای دیاکر راؤ کے علاوہ رکن پارلیمنٹ دامودر راؤ ‘ ریتو بندھو سمیتی صدر و ایم ایل سی پی راجیشور ریڈی ‘ چیف سکریٹری شانتی کماری کے علاوہ چیف منسٹر کے دفتر کے عہدیدار اور متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔