چیف منسٹر گجرات کا ازخود قرنطینہ

   

احمدآباد ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی نے آئندہ ایک ہفتہ میں کسی سے ملاقات کئے بغیر ریاستی نظم ونسق کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ روز ان سے ایک کانگریس ایم ایل اے نے ملاقات کی تھی جو کوروناوائرس کی جانچ میں مثبت پایا گیا۔ روپانی کی صحت اچھی ہے اور وہ ٹیکنالوجی کی سہولتوں جیسے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ریاستی نظم و نسق چلائیں گے اور اس دوران وہ ازخود آئیسولیشن اختیار کررہے ہیں۔ کانگریس ایم ایل اے عمران کھیڑاوالا نے دیگر پارٹی لیجسلیٹرس کے ساتھ منگل کی صبح ان سے ملاقات کی تھی۔ عمران کورونا سے متاثر پائے گئے ۔