ظہیرآباد – یکم ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے آج جھرہ سنگم منڈل کے مواضعات کرشناپور ی بیڑے کنی چیلے پلی اور چیلے پلی تانڈا میں ایس ڈی ایف کے تحت منظورہ 80 لاکھ روپیوں کی لاگت سے سی سی سڑکوں کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کی رسم انجام دی ۔ بعد ازاں نے انہوں نے 57 سال عمر کی تکمیل کرنے والے مستحق افراد میں آسرا وظائف کے منظورہ کارڈس تقسیم کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے یاد دلایا کہ ریاستی چیف منسٹر کے ۔ چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے ہر ایک گاؤں کو ہمہ جہتی ترقی سے ہمکنار کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے جب کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے 138 مواضعات کی ترقی کیلئے فی موضع 20 لاکھ روپے کے حساب سے جملہ 27.60 کروڑ روپے کی کثیر رقم جاری کی ہے – انہوں نے ادعا کیا کہ ریاست کی ٹی آر ایس حکومت سماج کے تمام طبقات کی یکساں ترقی کے نصب العین پر عمل پیرا ہے ۔ اس موقع پر چیر مین آتما کمیٹی پینٹا ریڈی ، صدر ٹی آر ایس جھرہ سنگم منڈل راچیا سوامی سابق صدر جھرہ سنگم منڈل بی ، سنگمیشور ، رکن منڈل پرجا پریشد شیخ حفیظ صدر سرپنچس فورم جگدیشور ، سرپنچس امر ناتھ ، محمد فاروق پٹیل، ناگماں ،کمار راتھوڑ ، سابق سرپنچ وینکٹیشم ، مواضعات کے پارٹی صدور موسیٰ پٹیل ، پی جے ملنا ، ٹی آر ایس قائدین نرسنا پٹیل ، اعجاز بابا ، دتو ، سنجیو ، ملیش یادو ، چنا ریڈی ، سدھاکر ، شیواجی راتھوڑ ، محمد عارف کے بشمول سرکاری عہدیداروں نے حصہ لیا ۔