چیف منسٹرکے دورہ ظہیرآبادکے ضمن میںریاستی وزیرکے انتظامات کاجائزہ

   

سنگا ریڈی 22 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر برائے طبی، صحت، خاندانی بہبود، سائنس اور ٹیکنالوجی دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ اس مہینے کی 23 تاریخ کو ریونت ریڈی چیف منسٹر تیلنگانہ کے دورہ ظہیرآباد کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ظہیرآباد رکن پارلیمنٹ سریش کمار شاٹکر، ضلع کلکٹر کرانتی اور ایم سنجیوا ریڈی رکن اسمبلی نارائن کھیڑ نے ظہیرآباد میں انتظامات کا معائنہ کیا ہیلی پیڈ، بسویشورا مجسمہ، نمز روڈ، کیندریہ ودیالیہ کی عمارت اور عوامی جلسہ کے مقام کا معائنہ کیا گیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہیلی پیڈ کے کام، جلسہ عام کا مقام، وی آئی پی گیلری، میڈیا گیلری، گاڑیوں کی پارکنگ کے کام، راستے کے لحاظ سے پارکنگ پلان کی تفصیلات، ہریالی، اسٹیج کے انتظامات، اسٹیج کی سجاوٹ، صفائی، مشن بھگیرتھ پینے کا پانی، اور بیت الخلاء سبھی مکمل کر لیے گئے ہیں انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد کو کوئی پریشانی نہ ہو۔وزیر کے ساتھ ایس پی پنکج پریتوش، ایڈیشنل کلکٹرس چندر شیکھر اور مادھوری، آر ڈی اوز، ضلعی عہدیدار اور عوامی نمائندے بھی تھے۔ریونت ریڈی چیف منسٹر اج ظہیرآباد کا دورہ کریں گے۔ دامودر راج نرسمہا ریاستی وزیر نے انتظامات کا جائزہ لیا