ایک بین الاقوامی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق چین بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں کو زور زبردستی وطن واپس لانے کے لیے سن 2014 سے کارروائیاں کر رہا ہے اور وہ اب تک دس ہزار کے قریب چینی افراد کو وطن واپس لانے میں کامیاب ہوچکا ہے۔ اسپین کی ایک غیر سرکاری تنظیم ’سیف گارڈ ڈیفنڈرز ‘ نے منگل کے روز شائع کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین نے اپنے شہریوں کو ان کی مرضی کے خلاف بیرون ملک سے وطن واپس لانے کے لیے قانونی دائرہ کار سے باہر کے طریقوں کو استعمال کیا۔