بیجنگ۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کے پاس اب وہ ٹکنالوجی ، سازوسامان اور مہارت ہیکہ وہ خلا سے زمین پر جنگ کو کنٹرول کر سکے۔پیپلز لبریشن آرمی خلا میں فوجی آلات کے نظام اور سیٹلائٹ کے ذریعہ زمین کی نگرانی کر سکتی ہے۔ سنگاپور میں بین الاقوامی مطالعہ کے راجہ رتنم سکول کے امریکہ میں مقیم وزٹنگ سینئر فیلو رچرڈ بیٹزینگر کا کہنا ہے کہ چین بالاخر سینسر کے استعمال سے سمندر کی تہوں میں دشمن کی آبدوز کا سراغ لگا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خلا سے فوجی استعمال اب بہت واضح ہے اس لیے چین احمق ہوگا کہ وہ اسے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش نہ کرے۔ یہ پیپلز لبریشن آرمی کے مستقبل کے منصوبوں اور اصلاحات کا حصہ ہے۔چین کا سن 2019ء کا قرطاس ابیض (وائٹ پیپر) بہ عنوان چین کا نئے دور میں قومی دفاع یہ واضح کرتا ہے کہ پیپلز لبریشن ائر فورس کا خلا میں کردار بہت بڑھ جائیگا۔