نئی دہلی 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کو آج مطلع کیا گیا کہ ہندوستان کو چین سے اپریل 2014 ء سے مارچ 2019 ء تک تقریباً 12,474 کروڑ روپئے (1.81 بلین ڈالرس) کا بیرونی راست سرمایہ وصول ہوا۔ وزیر کامرس اور انڈسٹری پیوش گوئل نے کہاکہ یہ سرمایہ کاری زیادہ تر آٹو موبائیل انڈسٹری، الیکٹریکل ساز و سامان اور سرویسس سیکٹر میں مشغول کی گئی۔