نئی دہلی ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت امورخارجہ نے کہا ہیکہ پاکستان اگر درخواست کرتا ہے تو کورونا وائرس کی وباء کے درمیان چین سے اس کے شہریوں کے تخلیہ میں مدد پر غور کیا جاسکتا ہے۔ وزارت کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ابھی تک حکومت پاکستان سے تخلیہ کے سلسلہ میں کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی ہے لیکن اگر ضرورت پڑے اور ہمارے پاس وسائل دستیاب رہیں تو ہم مدد کرنے پر غور کرسکتے ہیں۔ شہر ووہان میں کئی پاکستانی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔