کُن منگ، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب مغربی صوبے یونّان کی پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے دو معاملوں میں چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان کے قبضے سے 47.71 کلو گرام میتھم فیٹامائن ضبط کی گئی ہے ۔مقامی حکام نے بتایا کہ پولیس نے ننگر کے ہانی اور یی آٹو نومس کاؤنٹی میں سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کے بارے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 12 دسمبر کو دو مشتبہ افراد کو 21.49 کلو گرام میتھم فیٹامائن کے ساتھ گرفتار کیا۔دوسرا معاملہ 17 دسمبر میں جنگّو دائی اور یی آٹونومس کاؤنٹی کا ہے جہاں پولیس نے چار مشتبہ افراد کو پکڑ کر ان کے پاس سے کل 26.22 کلو گرام میتھم فیٹا مائن ضبط کی۔