چین میں 5.4 شدت کازلزلہ ایک شخص ہلاک ۔ 29 زخمی

   

بیجنگ ۔8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے شہر نیجیانگ میں 5.4 شدت کے زلزلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ29 افراد زخمی ہو گئے۔چین کے سرکاری میڈیاکے مطابق ملک کے جنوب مغربی علاقے میں 5.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔

روس میں گرما کے بعد انتخابات کے انعقاد کا اعلان
ماسکو۔8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) روس نے اتوار کے دن فیصلہ کیا کہ مقامی انتخابات اپوزیشن کے احتجاج کے بعد موسم گرماکے اختتام پر منعقد کئے جائیں گے۔