چین میں بارش سے تباہی ،مزید 33ہلاک

   

بیجنگ : چین کے دارالحکومت میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 33ہوگئی جب کہ 18افراد اب بھی لاپتا ہیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارشوں میں مزید 33افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 18افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ 2اگست کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی بارشوں سے 140سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور اس دن 22 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔