وین چانگ، ہینان15جولائی (یو این آئی) چین نے منگل کی صبح تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر سامان پہنچانے کے لیے کارگو خلائی جہاز’تیان ژھو۔9‘کو مدار میں روانہ کیا۔ ژنہوا نے یہ اطلاع چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے ) کے حوالے سے دی ہے ۔سی ایم ایس اے نے بتایا کہ ٹیان ژھو کو لے جانے والا لانگ مارچ7۔وائی10 راکٹ،تیان ژھو9-کو لے کر صبح 5:34 بجے (بیجنگ وقت) پر جنوبی جزیرے کے صوبے ہینان میں وینچانگ خلائی جہاز کی لانچنگ کے مقام سے روانہ ہوا۔تقریباً 10 منٹ کے بعد، تیان ژھو9- راکٹ سے الگ ہو کر اپنے مقرر کردہ مدار میں داخل ہو گیا۔ اس کے سولر پینل جلد ہی کھل گئے ۔