چین میں زمین کھسکنے سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی

   

Ferty9 Clinic

گیانگ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ گشاؤ میں زمین کھسکنے سے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے ۔مقامی انتظامیہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح آٹھ بجے تک زمین کھسکنے سے دبے 15 افراد کو باہر نکالا گیا ہے اور دیگر 11 لوگوں کو بچا لیا گیا۔ اس حادثے میں تقریباً 30 لوگ لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ منگل کے روز شہر ‘لیو پنشوئی ’ کے ایک گاؤں میں رات 0920 بجے زمین کھسکنے کا حادثہ رونما ہوا جس کی وجہ سے 21 مکان زمین دوز ہوگئے ۔ اس وقت 50 سے زائد لوگ متاثرہ علاقے میں موجود تھے ۔