بیجنگ : چین میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے فوجیئن میں ایک رہائشی مکان منہدم ہونے کی وجہ سے 3 اور جیانگ شی جوآنگ خودمختار علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔شمال میں اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے پہاڑی راستے میں بھی ایک گاڑی کے سیلابی ریلے کی زد میں آنے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور 3 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ملک میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ماہِ جون کے آغاز سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد کو ان کے رہائشی علاقوں سے نکالا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ چین کے، خاص طور پر زیریں منطقہ حارہ موسمیاتی پٹّی میں واقع، وسطی اور جنوبی حصوں میں موسم گرما کی بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں اور جانی و مالی نقصان کا سامنا ہوتا رہتا ہے۔